ایک ہفتے کے دوران ڈالر، یورو اور پائونڈ کو تنزلی کا سامنا

اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی 3 روپے، انٹر بینک میں برطانوی پانڈ 3.55 روپے اور اوپن مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ 3.50 پیسے گھٹ گیا

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے ڈالر یورو اور پائونڈ کو تنزلی کا سامنا رہا، گزشتہ دوماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 805 ملین ڈالر سرپلس ہونے اور ترسیلات زر میں اضافے سے روپے پر دبائومحدودرہا۔درآمدات میں کمی کی وجہ سے بھی زرمبادلہ کی طلب محدود رہی حالانکہ ہفتے وار کاروبار کے دوران بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی قدر 166 روپے سے تجاوز کرگئی تھی لیکن رسد برقرار رہنے سے ڈالر کی قدر میں دوبارہ تنزلی ہوئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4 پیسے گھٹ کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 166.20 روپے پر مستحکم رہی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر مجموعی طور پر 3 روپے 41 پیسے گھٹ کر 193 روپے 22 پیسے پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں یورو کرنسی کی قدر 3 روپے کی کمی سے 194 روپے ہوگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 3.55 روپے گھٹ کر 211.69 روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ کی قدر 3.50 پیسے گھٹ کر 213 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :