فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا گیا ہے

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

پیر 28 ستمبر 2020 02:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر میڈیکل آلات بنانے کا زون قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل زون کے قیام سے میڈیکل آلات کی درآمد پر 1.4 ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میڈیکل زون میں سرنج، ڈائیلاسز مشینیں، ہارٹ سٹنٹس، ایکسرے مشین بنائیں گے، اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :