پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے کل منایاجائے گا

پیر 28 ستمبر 2020 13:56

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے کل منایاجائے گا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے کل منگل کو منایاجائے گا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی، ہارٹ سیور فائونڈیشن اور بعض دیگر سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام ملک بھرکے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پرفیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام ایک واک کا بھی انعقاد کیاجائے گاجس کی قیادت ماہر کارڈیالوجسٹس کریںگے جبکہ واک میں ڈاکٹرز ، نرسز ، ٹیکنیشنز سمیت سول سوسائٹی کے افرادبھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔