نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے تحت غذائی کمی کے شکار ماں اور بچوں کے علاج کا آغاز کر دیاگیا

ماں اور بچے میں غذائی قلت کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے قریبی صحت کے مراکز لے کر آئیں ، ڈائریکٹر نیوٹریشن پروگرام بلوچستان

پیر 28 ستمبر 2020 17:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) محکمہ صحت بلوچستان نیوٹریشن پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امین خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے تحت غذائی کمی کے شکار ماں اور بچوں کے علاج کا آغاز کر دیاہے اس وقت بلوچستان کے دس اضلاع میں ماں اور بچے میں غذائی قلت دور کرنے کا پروگرام شروع ہو چکا ہے۔بلوچستان میں غذائی قلت و دیگر غذائیت اور صحت کے امور پیچدہ ہے۔

ڈاکٹر امین مندوخیل نے بتایا کہ محکمہ صحت حکومت بلوچستان غذائیت اور صحت کے مختلف پروگراموں کا جائزہ لے کر غذائی قلت سے نمٹنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔بچوں،حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین غذائیت کی کمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ان کی غذا میں کافی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے ہمیں ایسی غذاوں پر دھیان دینا ہوگا جس سے ماں اور بچے میں مطلوبہ غذائی توانائی حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

نیوٹریشن پروگرام کے تحت بلوچستان کے اضلاع میں غذائیت کے مراکز کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ غذائیت سے متاثرہ آبادی کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی رسائی یقینی بنائی جاے گی۔تاکہ ماں اور بچے کی صحت توانا ہو۔ڈاکٹر امین خان مندوخیل نے کہا کہ ماں اور بچے میں غذائی قلت کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے قریبی صحت کے مراکز لے کر آئیں تاکہ بروقت علاج و معالجے سے ماں اور بچے کو بہتر صحت کی سہولیات فرا کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :