۱نوجوان جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہوکر عادلانہ اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہمارا ساتھ دیں ،شاہد نوید ملک

پیر 28 ستمبر 2020 21:50

eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) جے آئی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک ،صوبائی صدر نورالدین غلزئی نے کہاکہ نوجوان جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہوکر عادلانہ اسلامی حکومت کے قیام کیلئے ہمارا ساتھ دیں موجودہ حکومت نے بلوچستان کے اہل محب وطن نوجوانوں کو تعلیم ،روزگار اورترقی سے دور کر دیا ہے جس کی وجہ سے لٹیرے مالامال اور اقتدار پر قابض جبکہ عوام بلخصوص نوجوان نان شبینہ کے محتاج بیر وزگارومسائل کا شکار ہوئے ہیں جے آئی یوتھ نوجوانوں کو صالح پلیٹ فارم پر اکھٹاکرکے ملک سے غربت ،بدعنوانی کا خاتمہ کرکے دیانت دار اسلامی حکومت وایماندار حکمران لانے کی کوشش کر رہی ہے نوجوانوں کا جے آئی یوتھ میں شمولیت خوش آئند ہے نوجوان ہر برائی ومنکرات کے خلاف منظم ہوکر جدوجہد کریں تاکہ اسلامی حکومت کی راہ ہموار ہوجائیں سیکولر طبقات نے مسلم نوجوانوں میں فحاشی وعریانی پھیلانے کی سازش کرکے انہیں بے راہ روی کی راہ پرگامزن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقابلہ جے آئی یوتھ کے دین دار نوجوانوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل پیر اہوکرمل کر منظم اندازمیں کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر میں حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جے آئی یوتھ کوئٹہ کے صدر نقیب اللہ اخوانی ،سٹی صدر عبدالرافع خلجی ودیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان ہی ملک وملت کا طاقتورطبقہ ہے اور دشمن کا ٹارگٹ بھی مسلم بلخصوص دین دار نوجوان ہیں نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل پیراہوکر دینی وعصری تعلیم سے لیس ہوکر قوم کی راہنمائی وقیادت کریں ۔

بار بار اقتدارمیں آنے والوں نے نوجوانوں اوراسلامی نظام کے قیام دینی حکومت کیلئے کچھ نہیں کیا جو بھی منتخب ہوکر آتا ہے خودمالا مال ہوجاتا ہے جبکہ مظلوم پریشان عوام اور بے روزگار نوجوان کو ان کی اپنی حالت پر چھوڑ دیتا ہے سیاسی مذہبی جماعتوں نے نوجوانوں کواپنے سیاسی مقاصد کیلئے تو استعمال کیا مگر ان کوروزگار وتعلیم سے دور رکھا ظالم سرمایہ دار،لٹیرے حکمرانوں نے اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے تو بہت کچھ کیا مگر غریب اہل نوجوانوں کو بے راہ روی ،بے روزگاری سے بچانے کیلئے کچھ نہیں کیا موجودہ حکمرانوں نے تو نوجوانوں کے ارمانوں وخواہشات کا قتل کرکے ان کو درد وتکلیف اور نہ ختم ہونے والی پریشانیاں دی ہیں جماعت اسلامی اقتدار میں آکر نوجوانوں کو روزگار وتعلیم کی بہترین سہولیات دی گی تاکہ ملک وملت کی قیادت کرنے والے نوجوان تعلیم سے لیس ہوکر دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرسکیں جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہونے والے نوجوان فحاشی وعریانی اور بے راہ روی سے نوجوانوں کو بچانے کیلئے بھر پور کردار اداکریگی