پاکستان نے افغان امن عمل میں سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، افغانستان کبھی بھی کسی دہشت گرد تنظیم کو اپنی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا،
افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب
منگل 29 ستمبر 2020 14:39
(جاری ہے)
افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کا آغاز ایک اہم موقع ہے اور طویل جنگ کے خاتمے کی روشن امید پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو صبر کرنے اور سمجھوتہ کرنے کے لئے تیار رہنے کی تلقین کی ہے۔
عبد اللہ عبد اللہ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ خطرات اور چیلنجوں کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی ، انتہا پسندی ، عدم رواداری اور حالیہ کوویڈ 19 کی وبا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیکیورٹی، سیاسی اور معاشی شعبوں میں باہمی تعاون کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نئے دور کا آغاز کرنا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ، پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں آزادانہ تجارت کو فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے پرامن اور خوشحال بقائے باہمی کے لئے باہمی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا۔ عبداللہ عبد اللہ نے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.