رحیم یار خان کے نزدیک سپرٹ سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،ہیلپر زخمی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) قومی شاہراہ پر رحیم یار خان کے نزدیک سپرٹ سے بھرا ٹینکر الٹ گیاجس سے ٹینکر کا ہیلپر معمولی زخمی ہوا ۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹینکر میں 48ہزار لیٹر سپرٹ موجود ہے ،ٹینکر کو کوننگ کرکے محفوظ کرکے کے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا گیا ۔کچھ دیر بعد ٹینکر میں موجود مواد کومحفوظ طریقے سے منتقل کرنے کے بعد ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق زخمی ہیلپر کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :