ڈیفنس سی کے علاقہ میں ایک شخص گولی لگنے سے جاںبحق

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) ڈیفنس سی کے علاقہ میں ایک شخص گولی لگنے سے جاںبحق ہو گیا، آصف نامی شخص کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق فرانزک ٹیم کے ہمراہ موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں ۔لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے اوراصل حقائق پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ ترجمان کے مطابق متوفی کے بھائی عاطف کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :