سرگودھا‘محرم الحرم کے سلسلہ میں جلوس چہلم کے لئے سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعرات 1 اکتوبر 2020 12:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) محرم الحرم کے سلسلہ میں جلوس چہلم کے لئے سکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دے کر ریجن کے ضلع خوشاب میں کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈی پی او نے مسرت جبیں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔زرائع کے مطابق ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس میں ممبران سے چہلم حضرت امام حسین? کے سلسلہ میں جلوس اور مجلس اعزاء کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ضلعی افسران نے ممبران ر زور دیا کہ محرم الحرام کی طرح چہلم کے دوران بھی اپنے کردار کو فعال کریں تاکہ چہلم کے موقع پر کسی بھی قسم کے لائ اینڈ آرڈر کے مسائل سے بچا جا سکے اور چہلم کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔جس پر تمام ممبران امن کمیٹی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور چہلم حضرت امام حسین? کے پر امن انعقاد کے لئے اپنی کوششوں کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :