جعلی سگریٹ بنانے والی کمپنی مبینہ طور پر نان ڈیوٹی سیگریٹس کی سمگلنگ میں بھی ملوث

مظفرآباد میں قائم جعلی سگریٹ کمپنی وے وارڈ کے جعلی سیگریٹس کے دو ٹرک ضبط, 730 کاٹن میں 73 لاکھ سے زائد جعلی سگریٹ برآمد

جمعرات 1 اکتوبر 2020 22:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2020ء) جعلی سگریٹ بنانے والی کمپنی مبینہ طور پر نان ڈیوٹی سیگریٹس کی سمگلنگ میں بھی ملوث،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف نی آر) کی جانب سے رپورٹ جاری۔مظفرآباد میں قائم جعلی سگریٹ کمپنی وے وارڈ کے جعلی سیگریٹس کے دو ٹرک ضبط, 730 کاٹن میں 73 لاکھ سے زائد جعلی سگریٹ برآمد۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں قائم جعلی سگریٹ کمپنی وے وارڈ کے دو ٹرک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نان ڈیوٹی پیڈ 73 لاکھ سے زائد سگریٹ کے دو ٹرک ضبط کرلیے۔

رپورٹ میں وے وارڈ سمیت دو اور جعلی کمپنیوں کے نام بھی نامز ہیں جن میں یونیورسل ٹوبیکو کمپنی مردان، انڈس ٹوبیکو پرائیویٹ لمیٹڈ مردان شامل ہیں۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق کوہالہ کے قریب بکوٹ کے مقام پر دو ٹرک نمبر C-9139 اور GLTB-955 ضبط کیے گئے جن میں 730 سیگریٹ کے کاٹن برآمد کیے گئے جو عدم ٹیکس اورڈیوٹی ادائیگی پر ضبط کیے گئی, رپورٹ کے مطابق کمپنی پر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم ٹیکس کی واجب الادا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مردان کی دو مزید کمپنیوں جن میں یونیورسل ٹوبیکو کمپنی مردان، انڈس ٹوبیکو پرائیویٹ لمیٹڈ مردان شامل ہیں کو بھی شامل تفتیش کیا گیاہی, رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی سیکشن 26 کے تحت ٹرکوں کو ضبط کرلیا ہے اور کاروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ مظفرآباد میں قائم جعلی سگریٹ کمپنی وے وارڈ کے خلاف مظفرآباد میں احتجاج بھی منعقد ہوچکے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس پر نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کی قانونی حیثیت اور جعلی سیگریٹ بنانے کے حوالے سے رپورٹ بھی 10 اکتوبر تک متعلقہ حکام سے طلب کی گئی ہی-

متعلقہ عنوان :