پاک آرمی کی فائزہ ظفر نے پاک آرمی کی مدینہ ظفر کو شکست دے کر قومی وویمن سکواش چمپئن شپ جیت لی

پیر 5 اکتوبر 2020 20:50

پاک آرمی کی فائزہ ظفر نے پاک آرمی کی مدینہ ظفر کو شکست دے کر قومی وویمن ..
ایبٹ آاد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2020ء) : پاک آرمی کی فائزہ ظفر نے پاک آرمی کی مدینہ ظفر کو شکست دے کر قومی وویمن سکواش چمپئن شپ جیت لی ہے۔مہمان خصوصی سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے انعامات تقسیم کئے۔جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں کھیلے جانے والے سکواش ایونٹ کے فائنل میں پاکستان آرمی کی فائزہ ظفر نے اپنی بہن پاک آرمی کی مدینہ ظفر کو کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعدٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس موقع پر سپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق احمد غنی نے انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ سابق عالمی سکواش قمر زمان خان،انٹر نیشنل کمنٹیٹر و ڈی جی سپورٹس پی او ایف واہ محمد توفیق موجود تھے۔اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ ایبٹ آباد کا موسم کھیلوں کے لئے آئیڈیل ہے۔ وویمن سکواش چمپئن شپ کے انعقاد سے ایبٹ آباد کی کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملے ہیں۔کھیل جیسی صحت مندانہ سرگرمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح کے میدان تیار کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :