مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جلیل الزماں پلی بارگین کر کے رہا

عدالت سے درخواست کی منظوری کے بعد نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرا دیا

بدھ 7 اکتوبر 2020 18:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے مخدوم جلیل الزماں کی ڈیڑھ کروڑ روپے کرپشن کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی جس کے بعد انہوں نے نیب کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا پے آرڈر جمع کرا دیا۔ابق تعلقہ ناظم مخدوم جلیل الزماں 10 سال تک الیکشن لڑنے اور پبلک آفس میں عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے مخدوم جلیل الزماں کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس پر انہوں نے پلی بارگین کی درخواست کی تھی۔