د یر قومی جرگہ کا ملکانان غاڑہ اور اہلیان شاٹئی درہ کے درمیان آراضیات کا دیرینہ تنازعہ حل کرنے کا حتمی فیصلہ، 28 اکتوبر کو اعلان کیا جا ئیگا
بدھ 7 اکتوبر 2020 23:14
(جاری ہے)
علاقہ میں خون ریزی کو روکنے اور قیام امن کے لئے فریقین کے درمیان تصفیہ ناگزیر ہے اس حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میںدیر قومی جرگہ کے چئیرمین اور سابق ایم این اے صاحب زادہ محمد یعقوب خان کی صدرات میںلوئر دیر اور اپر دیر کے عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزازلملک افکاری ،ممبر صوبائی اسمبلی حاجی بہادر خان ،سابق ایم پی اے ملک بحرام خان، سابق صوبائی وزیر ملک جہان زیب خان ،اسسٹنٹ کمشنر لو ئر دیر طاہر علی خان، ڈی ایس پی محمد زمان خان ، سابق ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ،خور شید علی خان، حاجی داوودسید، انجنئیر یعقوب الرحمان ،ملک عبدالستار خان ،خور شید خان خزانہ ، سلطنت یار ایڈوکیٹ، محمد رسول خان آف رانی ،انجمن تا جران تیمرگرہ کے صدر حاجی ا نوار لدین ،عبدالرحمان ایڈوکیٹ، سمیت کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ نے شرکت کی اجلاس میںسب جرگہ نے گرینڈ جرگہ کو فریقین کے ساتھ ہونے والے الگ الگ مذاکرات اور موقف کی رپورٹ پیش کی قومی جرگہ نے فر یقین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر اطمینان کااظہار کیا اور کہاکہ ملکانان غاڑہ اور اہلیان شاٹئی درہ کے درمیان آراضیات کا تنازعہ دیر قومی جرگہ کے لئے ٹسٹ کیس ہے اورنہ صرف فریقین بلکہ لوئر دیر اور اپر دیر کے عوام کے نظریں اس اہم فیصلے پر مرکوز ہے عمائدین نے کہا کہ قومی جرگہ غیر جانبدار اور پوری نیک نیتی سے اس اہم تنازعہ کا پر امن اور دیرپا حل چاہتی ہے اس موقع پر دیر قومی جرگہ کے چئیر مین صاحب زادہ محمد یعقوب خان ، اور سابق ممبر صوبائی و امیر جماعت اسلامی لوئیر دیر نے فریقین سے مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ کسی بھی فریق کے ساتھ نا انصا فی نہیں کرے گی اور اس تنازعہ کا درمیانی راستہ سے حل نکانے کی کوشش کی جائی گی اس حوالے سے دیر قومی جرگہ نے فریقین کو 28اکتوبر کو طلب کیا اور جرگہ اس اہم تنا زعہ کی فیصلے کااعلان کرے گی
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.