احتساب کے نام پر ن لیگ اور اپوزیشن جماعتوںکو دیوار کے ساتھ لگا یا جارہا ہے،جاوید اختر ایڈوکیٹ

بدھ 7 اکتوبر 2020 23:14

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ ن لوئر دیر کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے احتساب کے نام پر ن لیگ اور اپوزیشن جماعتوںکو دیوار کے ساتھ لگا یا جارہا ہے نواز شریف تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہ چکے ہیںجس نے ملک کے لئے گرانقدر خدمات انجا م دئے ان کا ملک پر احسا نات ہیں انہیں غدارقرار دینے کی شدید مزمت کرتے ہیںوہ تیمرگرہ مقامی ہوٹل میں ن لیگ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس سے ضلعی صدر ملک بہرام شہزادہ ، شوکت علی ایڈوکیٹ، شاہ نواب جان ، سابق ضلعی کونسلراظہر تقویم ، فضل وہاب ثانی ،عبدالقیوم تاجک ، ودیگر نے بھی خطاب کیا انھوںنے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری اور صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کی نیب طلبی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں یکطرفہ احتساب ہورہا ہے نیب کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے لیکن ن لیگ حکومت کی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگی انھوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت اپوزیشن کو دیوار کے ساتھ لگا یا جا رہا ہے اس لئے ن لیگ مزید خا موشی اختیار نہیں کرے گی اور عوام کی طاقت سے موجود ہ کٹھ پتلی حکومت کا ڈھڑن تختہ کرینگے انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک کی تا ریخ کا ناکا م ترین حکومت ہے معیشت کو تباہ کیا گیا ملک میں مہنگا ئی کا طوفان برپا ہے جان بچانے والے ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا اور غریب عوام خو دکشیوں پر مجبور ہیں انھوں نے لوئر دیر کے علاقہ میدان میں آمن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ میدان میں آمن قائم کیا جائی