نیپرا کا بجلی صارفین پر ایک اور دھماکہ فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ

جمعرات 8 اکتوبر 2020 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2020ء) وفاقی حکومت نے مہنگائی سے پسی ہوئی عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ہے اور اس سلسلے میں نیپرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق نیپرا نے بجلی کے تمام صارفین کے لئے 83 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جو رواں ماہ اکتوبر کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے اس اقدام سے بجلی کے صارفین پر دس ارب روپے کا اضافی بوجھ آن پڑا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ماسوائے لائن صارفین کے باقی تمام صارفین پر لاگو ہوگا جبکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی 2020ء کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :