سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ طورپر قرارداد منظور کرلی

کمیٹی کا اقوام متحدہ سے اپنے سلامتی کونسل کے منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:01

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2020ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف متفقہ طورپر قرارداد منظور کرلی ۔ جمعہ کو سینیٹ قائمہ داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ اپنے کمیٹی اجلاس کا آغاز بھارتی مظالم کی شدید مذمت سے کیا ہے ،یہ کمیٹی بھارتی ظالم کرفیو کو کی گنتی بطور تاریخ کی تاریک ترین ایام کے طور پر کرتی آئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم کرفیو کا 431 واں دن ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کمیٹی میں کشمیری مظالم کیخلاف قرارداد پیش کی جسکو کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا۔قرارداد میں کہاگیاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے اقوام متحدہ سے خطاب کی مذمت کرتی ہے، مودی نے گذشتہ 431 دنوں سے کشمیر میں طویل ترین فوجی کرفیو کے حوالے سے ایک لفظ تک نہیں کہا، کمیٹی مظلوم بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی و غیر سنجیدہ رویے پر مایوسی کا اظہار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ افسوس کہ ترکی کے علاوہ اقوام متحدہ کی کسی بھی رکن نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز نہیں اٹھائی۔ رحمن ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر مسلسل بھارت کیجانب سے طویل ترین کرفیو میں ہے، کمیٹی اقوام متحدہ سے اپنے سلامتی کونسل کے منظور کردہ قراردادوں پر عمل کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ حکومت پاکستان سے مودی کیخلاف اقوم متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی حکومت پرزور و موثر انداز سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کا مطالبہ کرتی ہے۔