پی ایچ ڈی سکالر عثمان علی شاہ نے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرلی

جمعہ 9 اکتوبر 2020 17:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2020ء) : انجینئرنگ یو نیورسٹی پشاورکے پی ایچ ڈی سکالر عثمان علی شاہ نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفا رمیشن ٹیکنالوجی سے پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنے تھیسز کا دفاع انجینئرنگ یونیورسٹی کے وڈیو کانفرنس ہال میں گزشتہ روزامتحانی کمیٹی کے سامنے ایک پبلک سیمینارمیں کیا۔

(جاری ہے)

ان کے پی ایچ ڈی ریسرچ کا موضوع "Exploring GPU-friendly linear optimization methods"تھا.جبکہ ان کے پی ایچ ڈی کے سپروائزر انجینئرنگ یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفا رمیشن ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر سہیل یو سف تھے۔اس موقع پر آر ای سی کمیٹی ممبران ڈین فیکلٹی آف آرکیٹیکچر اینڈ الائیڈ سا ئنسز پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ، ڈاکٹر علی محمود، ایم ڈی کے پی آ ٹی بورڈ ،ڈاکٹر عمر عثمان، فاسٹ یونیورسٹی پشاور اور ڈاکٹر افتخار احمد شعبہ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفا رمیشن ٹیکنالوجی یو ای ٹی پشاور کے علاوہ دیگر سینئر فیکلٹی اور طلباکی ایک بڑی بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :