لاڑکانہ : گھر کی تعمیر کے دوران، بجلی کی تار سے کرنٹ، ایک محنت کش موت کا شکار، دوسرا زخمی، اسپتال منتقل

جمعہ 9 اکتوبر 2020 22:46

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2020ء) گھر کی تعمیر کے دوران، بجلی کی تار سے کرنٹ، ایک محنت کش موت کا شکار، دوسرا زخمی، اسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز برکت شاہ محلا لاڑکانہ کے مکین محنت کش گھر کی عمارت کے تعمیر کے دوران دیوار کے قریب بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں محنت کش مجاہد گوپانگ موقع پر ہی موت کا شکار بن گیا جبکہ اس کا بھائی بچانے کے دوران کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا، نعش اور بیہوش محنت کش کو شعبہ حادثات لاڑکانہ منتقل کیا گیا، جہاں موجود داکٹرز نے ان کے بھائی احسان کو بچالیا جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعس ورثاء کے حوالے کردی گئی

متعلقہ عنوان :