ایبٹ آباد کے گرلز ہائی سکول میرپور کی تین ٹیچروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 13:53

ایبٹ آباد کے گرلز ہائی سکول میرپور کی تین ٹیچروں میں کورونا وائرس ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : ایبٹ آباد کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میرپور کی تین ٹیچروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کو پانچ دن کیلئے سیل کر دیا، تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیس بڑھنے جا رہے ہیں، جن تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ رہے ہیں ان تعلیمی اداروں کو پانچ دن کیلئے سیل کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میرپور کی تین ٹیچروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی سفارشات پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثنائ اللہ نے سکول کو پانچ دن کیلئے سیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :