Live Updates

حکومت ہماری 3 شرائط تسلیم کرے ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں

جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی واقعے اور 8 فروری الیکشن پر کمیشن بنایا جائے، حکومت اگر مفاہمت کیلئے سنجیدہ ہے تو شرائط تسلیم کرے اور آگے بڑھے۔رہنماء پی ٹی آئی، رکن اسمبلی زین قریشی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 15 مئی 2024 21:21

حکومت ہماری 3 شرائط تسلیم کرے ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ..
لاہور( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء) پی ٹی آئی کے رہنماء، رکن اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری 3 شرائط تسلیم کرے ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں، جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے، 9مئی واقعے اور 8 فروری الیکشن پر کمیشن بنایا جائے،حکومت اگر مفاہمت کیلئے سنجیدہ ہے تو شرائط تسلیم کرے اور آگے بڑھے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں عمران خان کی ضمانت ہونے سے پی ٹی آئی مئوقف کو تائید ملتی ہے کہ عمران خان نہ دہشتگرد ہیں، نہ 9مئی کیسز میں ملوث ہیں، نہ القادر ٹرسٹ میں کوئی چیز نکلی ہے، ضمانت اسی صورت ملتی ہے جب کیسز میں کچھ نہ ہو۔

اگر مفاہمت کیلئے حکومت سنجیدہ ہے تو ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے، 9مئی واقعے پر اور 8فروری الیکشن پر کمیشن بنایا جائے، جو مینڈیٹ چوری ہوا ، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں ہماری بھی شرائط ہیں، ہماری تین باتوں کو تسلیم کریں ہم ہر سیاسی قوت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم ہے جو کہتی گلے پڑ جاؤ یا پاؤں پڑ جاؤ، عمران خان کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں ہے، عدالتوں سے ضمانت کے بعد عمران خان کو رہا کیا جائے، سب کو مل کر بات کرنا ہوگی کہ ہم کب تک انتخابات کو متنازع بناتے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کبھی پریشر ڈالتے، کبھی کہتے گریبان پر ہاتھ ڈالوں گا ، میں چھوڑوں گا نہیں، پھر کہتا کہ بات صرف تم سے ہی کروں گا، کہتا سیاستدانوں سے کیوں بات کروں؟ جب عمران خان کو جواب ملتا کہ بات نہیں ہوگی پھر کہتا گریبان پکڑوں گا، وہ کہتے پکڑ کے دکھا، پھر کہتا بات تو تم سے ہی کروں گا ، عجیب سی گفتگو چل رہی ہے، بظاہر لگتا ہے کہ عمران خان کسی راستے کے متلاشی ہیں، لیکن وہ پالیمنٹ یا سیاستدانوں کا راستہ نہیں ہے، وہ چاہتے جن سے لڑائی ہوئی انہی سے بات کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے، ٹاک ٹاک فائٹ فائٹ ، مینڈیٹ کی بات کی جاتی ، مینڈیٹ جو 2018میں بھی چوری ہوا تھا، اس کے باوجود ہم نے میثاق معیشت کی بات کی۔ بتایا جائے پی ٹی آئی کے کون سے جمہوری رویے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات