کورونا وائرس ہمارے ساتھ زندگی بھر رہے گا، تحقیق

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 15:24

کورونا وائرس ہمارے ساتھ زندگی بھر رہے گا، تحقیق
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2020ء) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا شکار ایک شخص دوبارہ کوویڈ-19 کا شکار ہوسکتا ہے تو پھر یہ وائرس بھی ہمارے ساتھ ہمیشہ کے لیے رہ سکتا ہے۔ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر گیم آکلینڈ نے کہا ہے کہ یہ بہت تباہ کن ہوسکتا ہے اگر اس سے صحتیاب ہونے والے بھی اس بیماری سے مستقبل میں محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی جسم میں کوویڈ-19 سے لڑنے کی قوت مدافعت ایک معمہ بنی ہوئی ہے، کیونکہ پیتھجن سارس کوو 2 کو بھی سائنس نے ایک سال قبل ہی جانا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ یہ وائرس ہمارے درمیان دہائیوں تک رہے گا، جیسے نزلہ اور زکام کی وجہ بننے والے دیگر وائرسز موجود ہیں۔سائنسدان اب تک یہ اندازہ نہیں لگا پائے ہیں کہ کورونا وائرس سے ایک شخص کا قوت مدافعت کا نظام کتنا لڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس دنیا بھر میں 3 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ اس کے باعث 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

متعلقہ عنوان :