سی ای او ہیلتھ کا کارڈیک سینٹر چونیاں کا اچانک دورہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 16:20

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی قصور ڈاکٹر محمد اقبال جاوید نے کارڈیک سینٹر چونیاں کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کا جائزہ اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیکل سٹور میں ادویات کے اسٹاک کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :