بدست چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمان شگئی سوزوکی سٹاپ پر لنک روڑ کا افتتاح

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 19:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2020ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم الرحمان نے شگئی سوزوکی سٹاپ پر لنک روڑ کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق نائب ناظم انعام اللہ کے علاوہ سہیل سلطان ایڈوکیٹ،سابق ناظم حیدر علی اور پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر پی ٹی آئی ورکرز اور معززین علاقہ نے فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل حکیم خان یوسفزئی اور سلیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہم نے جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ تیزی کیساتھ پورے کر رہے ہیں ہمارے دفتر اور حجرے کے دروازے عوام کی خدمت کے لئے کھلے ہیں حلقہ این اے 3 اور حلقہ پی کے 5 میں ترقیاتی کاموں سے یہاں کی تمام محرومیوں کا خاتمہ کر رہے ہیں مخالفین کی مخالفت کا جواب ترقیاتی کاموں سے دے رہے ہیں ہماری اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کر رہے ہیں مخالفین کرپشن اور لوٹ مار سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن کس مقصد کیلئے اکٹھی ہوئی ہے احتساب ہمارا قومی مشن ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور نچلی سطح پر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔