حساس ادارے پر سیاستدانوں کے احتساب کا الزام لگا کر سیاست میں گھسٹنے کی کوشش کی گئی: حافظ حسین احمد
اتوار 11 اکتوبر 2020 19:05
(جاری ہے)
حافظ حسین احمد نے کہا کہ 126دن کے نیازی پلس قادری دھرنے میں بھی دونوں پارٹیوں کے سربراہ عمران نیازی اور طاہرالقادری نے نہ صرف ایمپائر (آرمی چیف) کی انگلی کا اعتراف کیا بلکہ انگلی =اٹھانے کی خوشخبری بھی دی گئی، جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے بعد تو نہ صرف مبارک، سلامت کا شور بلند کیا گیا بلکہ مٹھائیاں تقسیم کی گئی، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی خطابات میں عمران نیازی نے طالبان اور اسامہ بن لادن کو لانے اور ان کی حمایت کا براہ راست الزام آئی ایس آئی پر لگایا جبکہ جے یو آئی نے اس حوالے سے کبھی بھی شکایات کے باوجود میڈیا میں ایسے معاملات کو لانے سے اجتناب کیا لیکن جب شیخ رشید کی جانب سے میڈیا میں اس حوالے سے ’’پون سچ‘‘ اور باقی جھوٹ تواتر سے بولا گیا تب بھی ہم نے شیخ رشید بارے جو اپنے آپ کو فوج کا ترجمان قرار دے رہے تھے، کہا کہ اگر اس میں کوئی سچائی نہیں ہے تو وہ ادارہ اس کو ’’پٹہ‘‘ ڈال کر اسے باز رکھے لیکن وہاں سے خاموشی کے بعد مجبوراً جے یو آئی پورا سچ سامنے لانے پر مجبور ہوئی اور مولانا عبدالغفور حیدری نے آزادی مارچ روکنے بلکہ نواز شریف کے خلاف اقدامات کے حوالے سے جنرل باجوہ کی خواہش پر بلائی گئی میٹنگ کی تفصیلات میڈیا میں عوام کے سامنے رکھے اور وہ اپنے موقف پر آج بھی قائم و دائم ہیں جبکہ حساس ادارے کی جانب سے واضح تردید یا تصیح سامنے نہیں آئی، جمعیت کے ترجمان نے کہا کہ یہ سب کچھ نہ صرف ریکارڈ کی درستگی بلکہ عمران نیازی کی جانب سے آئی ایس آئی کے بارے جو تازہ دعویٰ کیا گیا اس کا رد عمل ضروری تھا کہ حقائق ’’مشتے نمونہ از خروار‘‘ کے طور پر سامنے لایا جائے اگرعمرانی ٹولہ اور خصوصاً شیخ رشید کی جانب سے یہ سلسلہ جاری رہتاہے تو پھر اور کچھ حقائق بھی منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں اس سے ہونیوالے نقصانات کے ذمہ دار وہ عناصر ہونگے جو اپنی نااہلی اور پے در پے ناکامی، کرپشن وغیرہ کو اداروں کی آڑ میں چھپانا چاہتے ہیں لیکن ان کے دیگر دعوؤں، وعدوں اور بیانیہ سے یوٹرن اور انحراف سے عوام اس طریقہ ’’واردات‘‘ کو اب سمجھ چکے ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.