کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ نے بڑی کامیابیوں سے ایبٹ آباد کا نام پوری دنیا میں روشن کیا، ڈپٹی کمشنر

پیر 12 اکتوبر 2020 14:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2020ء) : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد معیث ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جس نے کم عمر میں بڑی کامیابیاں حاصل کر کے ایبٹ آباد کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

سلینہ خواجہ تمام بچوں اور بچیوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، باقی بچے بھی سلینہ خواجہ کی تقلید کرتے ہوئے اسی طرح مختلف شعبوں میں ملک اور قوم کا نام روشن کریں، سلینہ خواجہ کو مزید کامیابیوں کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی۔

وہ کم عمر کوہ پیما سلینہ خواجہ اور کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سلینہ خواجہ کے والد یوسف نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سلینہ خواجہ نے 12 سال کی عمر میں 150 مرتبہ میرا جانی چوٹی سر کی جبکہ کوذسر چوٹی، مکینک سر، ویلیو سر، سپینٹک پیک چوٹیاں سر کی ہیں جبکہ 2020-21ئ میں وہ براڈ پیک اور 2022ئ میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ورلڈ گینز بک میں اپنا نام درج کروائیں گی۔