پاپائے روم پوپ فرانسیس کے چار سوئس محافظ کووِڈ19کا شکار

پوپ فرانسیس کی کرونا وائرس سے بچائواور اس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ویٹی کن

منگل 13 اکتوبر 2020 14:52

پاپائے روم پوپ فرانسیس کے چار سوئس محافظ کووِڈ19کا شکار
ویٹی کن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2020ء) رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے چار ارکان کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویٹی کن کے ترجمان میٹیو برونی نے سوموار کو ایک بیان میں کہا کہ سوئس دستے کے ان چاروں محافظوں میں کووِڈ19 کی علامات ظاہر ہورہی ہیں اور اس وقت وہ قرنطین میں ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت تمام محافظ ، خواہ وہ حاضر سروس ہیں یا نہیں،حفاظتی احتیاطی تدابیر کے تحت اندر اور باہر چہروں پر ماسک پہن کررکھیں گے۔ویٹی کن کا یہ بھی کہنا تھا کہ 83 سالہ پوپ فرانسیس کی کرونا وائرس سے بچائواور اس سے تحفظ مہیا کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :