ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں، تحقیق
پولینڈ میں ایک نرسری میں کورونا وائرس کے نتیجے میں 2 درجن سے زیادہ افراد متاثر ہوگئے،رپورٹ
منگل 13 اکتوبر 2020 14:52
(جاری ہے)
پولینڈز میڈیکل یونیورسٹی کی اس تحقیق کا حصہ بننے والے محققین نے بتایا کہ نرسری میں کورونا وائرس کے اتنے کیسز میں پھیلا ئوکی شرح بہت زیادہ تھی اور اس سے سوال اٹھتا ہے کہ کہ کیا اس وبا کے حوالے سے بچوں کے کردار کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سے 2 سال کی عمر کے بچے بھی ممکنہ طور پر موثر طریقے سے کورونا وائرس کو پھیلا سکتے ہیں۔پولینڈ کی یہ نرسری لاک ڈائون کے بعد 18 مئی کو کھولی گئی تھی مگر 31 مئی کو اس وقت بند کردیا گیا جب وہاں کام کرنے والے ایک فرد نے اپنے خاندان میں کورونا کیس کو رپورٹ کیا۔اس ورکر میں 4 جون کو کورونا کی تشخیص ہوئی اور اس کے بعد عملے کے مزید 104 افراد، ان کے بچوں اور خاندان کے افراد کا بھی بعد میں ٹیسٹ ہوا۔محققین کا کہنا تھا کہ اس بات کا امکان بہت کم تھا کہ ان 29 افراد میں کورونا وائرس نرسری سے باہر سے منتقل ہوا کیونکہ اس وقت پولینڈ میں کیسز کی شرح بہت کم تھی۔ستمبر میں آئرلینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر بچوں میں بدہضمی کووڈ 19 کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔تحقیق کے مطابق ہیضہ اور الٹیوں کی شکایت بچوں میں وائرس کی اولین علامت ہوسکتی ہے۔کوئنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ نظام ہاضمہ کے مسائل ممکنہ طور پر بوں میں کووڈ 19 کی اہم ترین علامت ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ کھانسی یا سونگھنے یا چکھنے کی حس میں تبدیلیوں سے زیادہ ہیضہ اور الٹیاں کووڈ 19 کی پیشگوئی میں زیادہ اہمیت رکھنے والی علامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ واقعی بچوں میں کووڈ 19 کی تشخیص چاہتے ہیں تو آپ کو ہیضے اور الٹیوں کو دیکھنا چاہیے، صرف نظام تنفس کی علامات تک محدود رہنا ٹھیک نہیں۔محققین کے مطابق اس وقت علامات کی آفیشل فہرست سے صرف 76 فیصد کیسز کی شناخت ہوپاتی ہے، مگر معدے کے مسائل کو فہرست کا حصہ بنانے سے یہ شرح 97 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرین کا روس پرمیزائل حملہ ، 13 افراد ہلاک ، 31 زخمی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
روسی صدرولادیمیرپیوٹن نے اپنا وزیردفاع برطرف کردیا
-
بحرین ایکسچینج کمپنی کویت کی جانب سے جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کے لیے 50 گرام سونے کا سکہ
-
پاک ڈونرز کے زیر اہتمام "تھیلیسیمیا کے مریضوں" کے لیے کویت میں 24ویں کامیاب خون کے عطیہ مہم کا انعقاد
-
بھارت اور ایران کے درمیان چابہاربندرگاہ کے معاہدے کے بعد پابندیوں کی امریکی دھمکی
-
بلا اجازت حج نہیں، ضوابط پر سختی سے عملدرآمد ہوگا ،ڈپٹی گورنرمکہ
-
جاپانی افواج میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات بڑھنے لگے
-
ساڑھے تین لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں ،اقوام متحدہ
-
بھارت: خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کرنے کے الزام پر تین سکھ کارکن گرفتار
-
بھارت میں 200 پروازوں پر سوار ہو کر ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار
-
سعودی عرب ، قوانین کی خلاف ورزی، 70 ریکروٹمنٹ دفاترکے لائسنس معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.