آئی سی ای،روئی کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 14 اکتوبر 2020 12:24

آئی سی ای،روئی کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2020ء) : انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا جس کی وجہ سمندری طوفان ڈیلٹا کے باعث اہم امریکی علاقوں میں روئی کی آئندہ پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے وقفے پر دسمبر کے لیے سودے 0.24 سینٹ (0.4 فیصد)اضافے کے ساتھ 68.61 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ایکسچینج میں روئی کی کل 17306 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 17241 کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :