اینٹی کرپشن کی کارروائی ،پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا

بدھ 14 اکتوبر 2020 23:51

وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2020ء) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سرکل آ فیسر انٹی کرپشن شاہدنذیروڑائچ نے مجسٹریٹ درجہ اول نعیم بخش کے ہمراہ شہری کی اطلاع پرریڈکیاجہاں محکمہ مال کاپٹواری محمدظہور577ای بی کو شہری سے رشوت لینے پرگرفتارکرلیادوران تلاشی پٹواری محمدظہورکی جیب سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد ہوئے انٹی کرپشن حکام کے مطابق ظہورپٹواری نے شہری فیضان حیدر سے نئی زرعی پاس بک تیارکروانے کی مد میں چارہزارروپے رشوت لی رشوت کے مرتکب پٹواری کو دوران ریڈگرفتارکرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کرلئے ہیں پٹواری کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر10/20بجرم رشوت ستانی درج کرلیا گیاہے جبکہ آ ج بروزجمعرات ریمانڈ کیلئے پٹواری کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :