دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعرات 15 اکتوبر 2020 12:24

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 41 ہزارکیوسک اور اخراج58 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8500کیوسک اور اخراج 8500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8300کیوسک اور اخراج40 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15 ہزارکیوسک اور اخراج4 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.36 فٹ، ڈ یم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.880 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1219.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.621 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :