دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعہ 16 اکتوبر 2020 12:33

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں آج پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 40300کیوسک اور اخرج58000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 8700کیوسک اور اخراج 8700 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد6600 کیوسک اور اخراج40000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد14400کیوسک اور اخراج5000 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد68900 کیوسک اور اخراج0 6190کیوسک،چشمہ آمد71100کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ آمد67600 کیوسک اور اخراج 67100 کیوسک، پنجند آمد5500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو: آمد 65900کیوسک اور اخراج 54300کیوسک، سکھر آمد52900کیوسک اور اخراج22500کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد19700کیوسک اور اخراج 5200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1529.68 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.844 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1218.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.555 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 642.60 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.070 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔