محکمہ صحت کی کارروائی ،نجی کلینک سمیت 2لیبارٹریاں سیل

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:16

محکمہ صحت کی کارروائی ،نجی کلینک سمیت 2لیبارٹریاں سیل
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2020ء) : وزیراعظم پورٹل پر نجی کلینک کیخلاف کمپلین درج ہونے اور ڈپٹی کمشنرقصورمنظرجاویدعلی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں ڈاکٹر عدنان اورڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمان نے گزشتہ رات غلہ منڈی موڑ الہ آبادمیں واقع الطارق کلینک پرکارروائی کی، اس دوران کلینک پر عطائی ڈاکٹر اسلم خودپریکٹس کرنے میں مصروف تھا اور وہاں پرموجود مریضوں کو ڈرپس اورانجکشن لگوارہاتھا جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرعدنان نے موقع پر الطارق کلینک کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں 2لیبارٹریوں کو سیل کیا جن میں الفیصل لیب جوکہ کوالیفائیڈسٹاف اور دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اور چغتائی پلس لیب کو خود ڈی سیل کرنے پر سیل کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرچو نیاں ڈاکٹر عدنان نے صحافیوں کو بتایا کہ تحصیل بھرمیں عطائیت کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں کسی عطائی کو پریکٹس کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائے گی ‘ہیلتھ کیئرکمیشن کے قوانین کے مطابق رجسٹریشن کے باوجود عطائی ڈاکٹر پریکٹس نہیں کرسکتا اسی لئے عطائی اپنا قبلہ درست کرلے ورنہ قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ \378

متعلقہ عنوان :