ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایک تعلیمی ادارے سے دوسرے تعلیمی ادارے میں منتقلی کی اجازت اور فیس کے حوالے سے شیڈول جاری کردیا

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:41

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعلیمی سال 2020-21 کے لیے گیارہویں اور بارہویں جماعت میں داخل طالب علموںکے لیے ایک تعلیمی ادارے سے دوسرے تعلیمی ادارے میں منتقلی کی اجازت اور فیس کے حوالے سے شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت 15 اکتوبر تا16 نومبر 2020 تک فیس 6000/= ہزار روپے، 17 نومبر تا 16 دسمبر2020 تک فیس 8000/= روپے اور 17 دسمبر 2020 تا 15جنوری 2021 تک 10,000/= روپے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ مزید معلومات کے لیے طالب علم تعلیمی بورڈ سکھر متعلقہ سیکشن سے رابطہ کریں۔