گنے کی کم از کم قیمت 200روپے فی من مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

گنے کی مقررہ قیمت کے مطابق رسید دینا لازمی قرار،خلاف ورزی پر سزا اورجرمانہ ہوگا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پنجاب حکومت نے گنے کی کم از کم قیمت 200روپے فی من مقرر کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر شوگر فیکٹریز آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ 200روپے فی من سے کم قیمت پر گنا خرید نہیں کیا جا سکے گا ۔گنے کی مقررہ قیمت کے مطابق رسید دینا بھی ضروری ہوگا۔ رقم براہ راست کسان کے اکائونٹ میں منتقل کی جائیگی۔ قانون کی خلاف ورزی پر 3سال قید اور 50لاکھ تک یومیہ جرمانہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :