یمن کے متحارب فریقوں کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے،عالمی ادارہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی ، جنگ بندی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 16:50

جنیوا /صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) یمن میں اقوام متحدہ کی کوششوں سے متحارب فریقین کے مابین قیدیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کے مطابق فریقین نے اپنی حراست میں موجود ایک ہزار سے زائد قیدی رہا کیے، جو کسی ایک روز میں قیدیوں کا ریکارڈ تبادلہ ہے۔ یمن میں2015 سے جاری خانہ جنگی دنیا کے بدترین انسانی المیے کا سبب بنی ہوئی ہے۔ سعودی نواز یمنی حکومت اور ایران نواز حوثی باغیوں پر جنگ ختم کرنے کا دبا ئوہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس پیش رفت کو مذاکرات کی کامیابی اور جنگ بندی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔