اپوز یشن قا ئد ین نے لو ٹ مار نہ کی ہو تی تو گیارہ جماعتو ں کو مل کرایک سٹیڈیم نہ بھر نا پڑ تا، ہم نے موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ،سمیرا ساہی

اتوار 18 اکتوبر 2020 14:25

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : مسلم لیگ (ق) پنجاب خوا تین ونگ کی جوا ئنٹ سیکر ٹری سمیرا ساہی نے کہاہے کہ اتحادی حکومت احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، مو جودہ اتحادی حکومت نے عوامی فلاح کی سیاست کو فروغ دیگر موروثی سیاست کا قلع قمع کردیا ہے، ملکی ادارو ں پر تنقید کر کے اپوز یشن جماعتیں اپنا قد کسی صور ت نہیں بڑھا سکتیں۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تنقید کی پرواہ نہیں، اتحادی حکومت عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ِالزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پہلی حکومت ہے جہاں عوام اور ان کے لیڈروں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کا ماضی گواہ ہے کہ ہم عوامی خدمت کے امین ہیں اور عوام میں رہ کر ہی عوام کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتے ہیںِاپوز یشن جماعتو ں کے قا ئد ین نے لو ٹ مار نہ کی ہو تی تو گیارہ جماعتو ں کو مل کرایک سٹیڈیم نہ بھر نا پڑ تا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ملک اور قوم کی بجائے اپنی کرپشن بچانے کی زیادہ فکر ہیِ اگر آ ج پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کو این آر او مل جائے تو ملک میں صرف اپوز یشن جماعت مو لانا فضل الرحمن کی رہ جائے گی اسی لیے ہم کہتے ہیں اپوز یشن جماعتیں کچھ بھی کر لیں نہ ان کواین آر او ملے گا نہ ڈیل یا ڈھیل ، احتساب کے معاملے پر کسی کورعا یت نہیں ملے گی۔