Live Updates

کراچی:مزار قائد ایکٹ کے تحت کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال، سزا کو جرمانے میں بھی تبدیل کیا جاسکتاہے

پیر 19 اکتوبر 2020 20:22

کراچی:مزار قائد ایکٹ کے تحت کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال، سزا کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) مزار قائد ایکٹ کے تحت کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال ہے جبکہ سزا کو جرمانے میں بھی تبدیل کیا جاسکتاہے۔قائداعظم پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس کی سیکشن 6، 8 اور 10 کے مطابق مزار کے اندر کسی بھی قسم کے جلسے جلوس کی ممانعت ہے۔ مزار قائد تحفظ ایکٹ یہ بھی کہتا ہے کہ کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال یا اسے جرمانے میں بھی تبدیل کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

تحفظ ایکٹ کی سیکشن 427 کے تحت 50 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچانا جرم ہے جب کہ سیکشن 506 بی کی خلاف ورزی کی سزا بھی 2 سال اور جرمانہ ہے۔واضح رہے کہ اتوار کے روز ن لیگی قائدین کی مزار قائد آمد کے موقع پر نعرے بازی کی گئی تھی جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مقدمہ درج کرادیا تھا اور پولیس نے پیر کی صبح ن لیگ یوتھ ونگ کے صدر اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا تھا کیپٹن صفدر کو مزار قائد ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات