پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج کا اعلان

پیکج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا، ترجمان پی آئی اے

پیر 19 اکتوبر 2020 21:32

پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر خصوصی پیکیج کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پی آئی اے نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے حجاز مقدسہ کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے عید میلاد النبیﷺپر خصوصی پیکیج متعارف کرایا ہے، اور جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حجاز مقدسہ کے سفر پر صارفین کو 12 فیصد کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سفر پر 12 فیصد رعایت ہوگی، خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے کے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی، پیکیج جدہ اور مدنیہ منورہ جانے والے اور آنے والے دونوں سفر پر کارآمد ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بحیثیت قومی ائیرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقع جوش و جذبے سے مناتی ہے، خصوصی پیکج کا مقصد جشن ولادت رسولﷺکی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :