
سنجے دت کے مرض میں کافی بہتری آئی ہے، اہلخانہ
منگل 20 اکتوبر 2020 10:35

(جاری ہے)
بالی وڈ اداکار کے اہلخانہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ’سنجے دت کا علاج بہت اچھا چل رہا ہے، اٴْن کے حالیہ ٹیسٹ کے نتائج بھی اچھے آئے ہیں اور وہ اب صحتیاب ہو رہے ہیں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’خدا کے فضل و کرم اور مداحوں کی دٴْعا کی وجہ سے سنجے دت اب ٹھیک ہورہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سنجے دت کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا تھا جس میں اٴْن کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کو شکست دینے کیلیے پٴْرعزم ہیں۔ویڈیو پیغام میں سنجے دت نے اپنی بھنووں (Eyebrow) پر موجود کیمو تھراپی کے نشان کو دکھاتے ہوئے مداحوں سے کہا تھا کہ اگر آپ کو یہ نشان نظر آرہا ہے تو یہ اٴْن کی زندگی کا ایک حالیہ داغ ہے لیکن وہ بہت پٴْر امید ہیں کہ وہ جلد ہی اس کینسر سے آزاد ہوجائیں گے۔سنجے نے کام پر واپس آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی نئی فلم کے جی ایف 2 کے لیے داڑھی بڑھا رہے ہیں جس میں وہ ایک منفی کردار ادا کریں گے۔اٴْن کا مزید کہنا تھا کہ اٴْنہیں دوبارہ سیٹ پر واپس آنے پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل سنجے دت کو تیسرے یا چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے سنجے دت نے علاج کے لیے امریکا جانے کا فیصلہ کیا تھا اور طبی بنیادوں پر 5 سال کے لیے امریکا کا ویزا حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنا علاج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں شروع کروالیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
-
فنٹاسٹک فور کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56سال کی عمر میں انتقال کرگئے
-
ہالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن 67سال کی عمر میں انتقال کرگئے
-
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
-
امیر گیلانی کی اہلیہ ماورا حسین کے ساتھ سالگرہ منانے کی تصاویر وائرل
-
ماہرخان کونیٹ فلیکس پر پاکستانی سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار
-
ذاتی حملے کرنے پر نادیہ خان فنکاروں پر پھٹ پڑیں،قانونی کارروائی کی دھمکی
-
عزت دینے سے عزت ملتی ہے، زرنش خان کی نادیہ خان پر تنقید
-
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
-
معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی فنکاروں اور اینکرز کو وارننگ
-
توقیر ناصر سبکدوش ، سیکرٹری انفارمیشن سید طاہررضا ہمدانی پنجاب فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مقرر
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.