پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ پر چاقو سے حملہ کردیا

باپ کو چاقو سے زخمی کرنے کے بعد خود کی گردن پر بھی چاقو مار لیا،دونوں میرٹھ میڈیکل اسپتال منتقل

منگل اکتوبر 16:05

پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ پر چاقو سے حملہ کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) آن لائن گیمز کی لت بچوں اور نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کررہی ہے جس سے گیمز کے شوقین بچوں اور نوجوانوں کے رویے میں اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے۔تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر اپنے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر نامی نوجوان نے اپنے باپ کو چاقو سے زخمی کرنے کے بعد خود کی گردن پر بھی چاقو مار لیا جس کے بعد ان دونوں کو میرٹھ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر کے والد عرفان نے اسے گھنٹوں گیم کھیلنے سے منع کیا تھا جس کے بعد اس نے اپنے والد پر حملہ کرنے کے ساتھ اپنی گردن پر بھی چاقو مارا اور اب عامر کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کے گھر والوں کا کہنا تھاکہ وہ منشیات کی لت میں بھی مبتلا ہے اور وہ اس لت کو ختم کرنے کے لیے علاج بھی کروا رہا ہے۔