تبدیلی کے بھیانک خواب سے قوم مایوسی ہوچکی ہی: ذکراللہ مجاہد

کرپشن، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ٌحکمرانوں نے ملک و قوم کو دو سالوں میں مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا

منگل 20 اکتوبر 2020 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تبدیلی کے بھیانک خواب سے قوم مایوسی ہوچکی ہے۔ کرپشن، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔حکمرانوں نے ملک و قوم کو دو سالوں میں مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر بھر میں انسداد سود کیمپوں کے دورے کے موقع پر میڈیا اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے اقتدار سے قبل جس نام نہاد تبدیلی کا خواب قوم کو دکھا یا گیا تھا وہ عذاب بن کر قوم پر مسلط ہے۔ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری اداروں کو 10 کھرب 14 ارب کا بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا ہے جبکہ مہنگائی اور بے روزگاری ملک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے ملک و قوم کو دو سالوں میں بیوقوف بنانے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے تمام سیاسی پارٹیوں اور لیڈروں کو اچھی طرح آزما لیا ہے سب کے سب نے بری طرح مایوس کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو حقیقی تبدیلی دے سکتی ہے۔ ہماری جدوجہد کا محور ملک کو حقیقی معنوں میں مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ جماعت اسلامی کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی جماعت اسلامی افراد منتخب ہو کر قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینٹ اور سٹی مئیرز بنے انہوں نے خدمت خلق اور ترقی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں جن کی کارکردگی سے مخالفین سمیت ہر کوئی واقف اور معترف ہے۔