پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرز کو ایک ارب کی ادائیگیاں نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 20 اکتوبر 2020 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنرز کو ایک ارب کی ادائیگیاں نہ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میںکہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بورڈ کے 2 ہفتے قبل کے فیصلے کے باوجود ساڑھے 7 ہزار پارٹنرسکولوں کو ایک ارب کے فنڈز نہیں ملے سکے۔

بورڈ نے سکولوں میں زیر تعلیم تصدیق شدہ 23 لاکھ بچوں کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی تھی مگر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ سکولوں کو 50 فیصد فنڈز دئیے جارہے ہیں۔ فنڈز کی کمی کا شکار سکولوں کی انتظامیہ کاکہنا ہے مارچ سے سکولوں کے 50 فیصد فنڈز روکے گئے ہیں ۔ لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب معاملے کا نوٹس لیں ۔ پیف کے پاٹنر کو فوری فنڈز جاری کیے جائیں۔