بزدار صاحب نے اپنی چوری کا ملبہ سینئر بیوروکریٹس پر ڈال دیا : عظمی بخاری

وزیراعلیٰ پنجاب پہلے آپ غیر قانونی شراب لائسنس،چینی اور گندم چوری کا حساب دیں، سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پنجاب

منگل 20 اکتوبر 2020 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب پہلے آپ غیر قانونی شراب لائسنس،چینی اور گندم چوری کا حساب دیں،بزدار صاحب اپنے نے اپنی چوری کا ملبہ سینئر بیوروکریٹس پر ڈال دیا ،جن بیوروکریٹس نے بیس سال صوبے کی خدمت وہ عثمان بزدار کی پانچ کروڑ کی چوری کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بیان میں پر ردعمل کااظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ واٹس ایپ اور تعویز گنڈوں پر چلنے والے شخص کے منہ سے بلاتفریق احتساب کا بیان سوٹ نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے پنجاب جیسے بڑے صوبے کو بنی گالہ پارٹی کے سامنے سرینڈر کردیا ہے۔دو سالوں میں جس شخص نے پنجاب میں ایک اینٹ نہیں لگائی وہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔بزدار صاحب آپ تونسہ سے لاہور نہیں دبئی پہنچے گئے ہیں آپ بس اپنی فیملی کو مہنگی مہنگی شاپنگ کرائیں۔