اداکارہ صاحبہ کی عرصہ بعد ’’بولتے افسانے‘‘اور’’دلنشین اوروہ‘‘کے ساتھ شوبزمیں واپسی

ان سیریلزمیں ریحان جعفری،طاہرٹھاکر،صوفیہ ملک ،دعا خان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہوں گے

بدھ اکتوبر 10:30

اداکارہ صاحبہ کی عرصہ بعد ’’بولتے افسانے‘‘اور’’دلنشین اوروہ‘‘کے ..
خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی ناموراداکارہ صاحبہ نے ایک عرصہ بعد شوبزکی دنیا میں دوبارہ سے قدم رکھ دیا،اداکارہ صاحبہ ان دنوں سیریلز’’بولتے افسانے‘‘اور’’دلنشین اوروہ‘‘کی شوٹنگزمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی شوٹنگزگزشتہ روزلاہورمیں کی گئی،ان دونوں سیریلزمیں صاحبہ مرکزی کرداراداکررہی ہیں،ان سیریلزمیں ریحان جعفری،طاہرٹھاکر،صوفیہ ملک ،دعا خان بھی اہم کرداروں میں جلوہ گرہوں گے،ڈی اوپی نجف عباس،ہدایات کبیرمغل کی ہیں،ان دونوں سیریلزکونجی ٹی وی پر مکمل ہوتے ہی آن ایئرکردیا جائے گا،ایک ملاقات کے دوران اداکارطاہرٹھاکر نے بتایا کہ اداکارصاحبہ ایک عمدہ فلم سٹارہیں جنہوں نے ایک عرصے بعد شوبزکی دنیا میں واپسی کی ہے ،صاحبہ بہت اچھی سٹارہیں ،یہ دونوں سیریلیزصاحبہ کی پرستاروں کے لئے ایک گفٹ ثابت ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :