سندھ میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل قائم کرنے کا فیصلہ

مقصد سرکاری میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں داخلوں، مانیٹرنگ اورانھیں صوبائی کونسل کے ضابطہ قانون میں لانا ہے

بدھ 21 اکتوبر 2020 13:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) حکومت سندھ نے صوبے میں پہلی بار سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا قانونی مسودہ بھی تیار کرلیاگیا ہے جو محکمہ قانون کو بھیج دیا گیا ہے، مجوزہ سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کا مقصد صوبے کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں اور ان کالجوں کی مانیٹرنگ اور انھیں صوبائی کونسل کے ضابطہ قانون میں لانا ہے، معلوم ہوا ہے کہ مجوزہ کونسل کا بل آئندہ تین ماہ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا جائیگا جس کی منظوری کے بعد صوبے میں نافذالعمل کردیا جائیگا۔

دوسری جانب حکومت سندھ کے اس نئے فیصلے کی وجہ سے صوبے سندھ کے میڈیکل وڈینٹل کالجوں میں سال برائے 2020 2021 میں ہونے والے داخلوں کا عمل ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگیا حکومت سندھ ایک جانب صوبائی میڈیکل کونسل کا شوشہ چھوڑ کر میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو ابہام میں مبتلاکردیا، واضح رہے کہ صوبے کے میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ 18 اکتوبر کو منعقد ہوناتھے جوسندھ کی عدالت عالیہ کے حکم امتناع کی وجہ سے عارضی طور پر روک دیے گئے، حکومت سندھ 18 ترمیم کے تحت صوبے میں طویل عرصے کے بعد سندھ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قیام کا شوشہ ایسے موقع پر چھوڑا ہے جب ملک بھر میں میڈیکل کالجوں میں سال برائی2020-2021 کے داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے اس اعلان کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں بے چینی پیدا ہوگئی جبکہ ان کالجوں میں داخلہ لینے کے خواش مند ہزاروں طالب علم اور ان کے والدین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں

متعلقہ عنوان :