پشتون اسٹوڈنٹس کونسل بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی کے طلبا نے حکومت کی جانب سے اسکالرشپ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 15:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پشتون اسٹوڈنٹس کونسل بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی کے طلبا نے حکومت کی جانب سے اسکالرشپ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائے جانے کے بعد کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم احتجاجی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

یہ اعلان بدھ کو پشتون اسٹوڈنٹس کونسل بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتا ن کے رہنمائوں نے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کے طلباء کی اسکالرشپ کا مسئلہ حل کردیاہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل اطمینان ہیں جس کے بعد پشتون اسٹوڈنٹس کونسل بہائو الدین ذکریا یونیورسٹی کے طلبا اپنا احتجاج ختم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی حقوق کی جدوجہد کو مثبت انداز میں جاری رکھیں گے

متعلقہ عنوان :