وزیر اعلی عثمان بزدار سے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ خان مری اور رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈکی ملاقات

بلوچستان کی ترقی اسی طرح مقدم ہے جیسے پنجاب کی ،خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں‘عثمان بزدار

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:36

وزیر اعلی عثمان بزدار سے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ خان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سول سیکرٹریٹ میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیب اللہ خان مری اور رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر لنڈنے ملاقات کی - وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اسی طرح مقدم ہے جیسے پنجاب کی -پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔

خاران میں حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیکنیکل کالج بنایا جا رہا ہے ۔موسیٰ خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ، ریسکیو 1122سنٹر، کالج کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ بننے سے بلوچستان کے لوگوں کو معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے تاریخی مقبرے کو اصل حالت میں بحال کیا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے کام شروع کر دیا ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ تھا جسے پورا کیا- جنوبی پنجاب پہلی بار ترقی کے پائیدار سفر پر گامزن ہوا ہے - جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق واپس کر رہے ہیں -بلوچستان کے سابق وزیرنصیب اللہ خان مری نے کہا کہ پنجاب اب پہلے سے بہت بہتر نظر آتا ہے۔

پنجاب میں ترقی کے ا ثرات دور دراز شہروں میں بھی نظر آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پاکستان کے استحکام او رترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا جذبہ قابل تحسین ہے۔