ایجو کیشن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پا شا نے ویٹر نر ی یو نیو ر سٹی میں پیٹ سینٹر کی تو سیع شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

بدھ 21 اکتوبر 2020 19:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2020ء) یو نیورسٹی آف ایجو کیشن کے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں افتتا حی تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے و ہا ں اسٹیٹ آف دی آرٹ پیٹ سینٹر کی تو سیع شدہ عمارت کا افتتا ح کیا ۔تقریب میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد سمیت پرو وا ئس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی، پرو فیسر ڈاکٹر عا صم خالد،کر نل ریٹا ئرڈ کے ایم را ئے، بیر سٹر مس نودرہ عبد المجید کے علا وہ سٹیک ہولڈرز، پیٹ پریکٹیشنر، پیٹ پرو فیشنلز، پیٹ لورر، یونیورسٹی فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر پا شا نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہر ڈیپا رٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اپنے ساتھ ایک کہا نی رکھتی ہے اور وہ کہا نی کسی بھی ڈیپا رٹمنٹ کی لیڈر شپ کی گرا ں قدر کا وشو ں اور یونیورسٹی تر قی کا منہ بولتا ثبو ت ہے اور پیٹ سینٹر کا بننا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑ ی ہے۔

(جاری ہے)

اُ نہو ں نے پیٹ سینٹر سٹاف اور لیڈ ر شپ کو مبارکباد پیش کی نیز پا لتو جا نورو ں کے علاج معالجے کیلیئے دی جانے والے چوبیس گھنٹو ں کی طبی سروسز کو بھی سرا ہا نیز پروفیسر ڈاکٹر عا صم خالد کی نصا بی اور غیر نصا بی سر گرمیو ں میں ادا کی گئی بیش قدر خد مات کی تعریف بھی کی۔

پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ پیٹ سینٹر میں روزانہ تقریبا ً تین سو پا لتو جا نورو ں کو طبی سہو لیا ت فرا ہم کی جا تی ہیں اور پیٹ سنٹر کی تو سیع مو جودہ وقت کی ایک اہم ضرورت بھی تھی ۔اُ نہو ں نے کہا کہ تزئین و آ را ئش کا کام ما رچ 2018 میں شروع ہو ااور2020 میں اس کی تکمیل ہو ئی جس پر 33 ملین روپو ں کی لاگت آئی ۔ پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نی10 لاکھ پیٹ سینٹر کو بطور عطیہ پیش کرنے پر بیرسٹر نودرہ عبدالمجید کا شکر یہ بھی ادا کیا۔

پروفیسر عا صم خالد نے پیٹ سینٹر پر پریز نٹیشن دی جس میں انہو ں نے پیٹ سینٹر کی تا ریخی اہمیت، پا لتو جا نورو ں کو علاج معا لجے کے حوا لے سے دی جانے والی طبی سروسز اور بیما ریو ںکی تشخیص کے حوا لے سے الٹرا سائو نڈ ، انڈوسکو پی اورخون کے نمو نو کے ٹیسٹ سے متعلقہ دی جانے والی سروسز کے بارے میں بتا یا نیز کہا کہ پیٹ پاکستان بھر سے آئے پرو فیشنلز کی عملی تر بیت کے لیئے انٹرن شپس کے موا قع فراہم کرتا ہے اور تر بیتی ورکشاپس ،سیمینار کا انعقاد بھی کروا تا ہے ۔

پرو فیسر عا صم نے پیٹ سینٹر کے بارے میں بتا تے ہو ئے کہا کہ پیٹ سینٹر بلیوں اور کتو ں کے علیحدہ ہسپتال، آپریشن تھیٹرز، سرجن سکرب رومز، ویٹنگ ہالز، کتے بلیو ں کی وارڈز،انتہا ئی نگہداشت یونٹ اور فارمیسی پر مشتمل ہے۔بعد ازاں پرو فیسر پا شا نے پروفیسر نسیم احمد کے ہمراہ پیٹ سینٹر کے مختلف سیکشن کا دورہ کیا اور وہا ں مو جود دور حا ضر کی جدید سہو لیا ت اور آلات کا جا ئزہ بھی لیا۔

دریں اثنا پرو فیسر پا شا نے ویٹر نری اکیڈمی میں ان سروس ٹریننگ آف ایڈوانس ویٹر نری ایجو کیشن اینڈ پرو فیشنل ڈیو یلپمنٹ فار ویٹر نری پرو فیشنلز پرا جیکٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کی صدارت کی جس میں انہو ں نے 18 فیکلٹی ممبران کو دوسرے ممالک سے آن لا ئن کورسزکرنے اور عملی ٹریننگ حا صل کر نے والو ںکے درمیان شیلڈز تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :