ملک میں پہلی صوبائی موٹروے تعمیر کرنے والی تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کا صوبے میں ایک اور موٹروے تعمیر کرنے کا اعلان
چکدرہ سے فتح پور تک 80 کلومیٹر طویل موٹروے تعمیر کی جائے گی، منصوبہ 37 ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے 2 سال کے عرصے میں مکمل کیا جائیگا
بدھ 21 اکتوبر 2020 19:37
(جاری ہے)
یہ موٹروے 9 انٹر چینجز اور8 پلوں پر مشتمل ہو گی ۔ اس منصوبے کو پورے ملاکنڈ ڈویژن کی تعمیر وترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل قرا ردیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ سوات موٹروے صرف سڑک کا ایک منصوبہ نہیں بلکہ یہ پورے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کا ایک اہم پیکج ہے جس سے علاقے میں سیاحت ، زراعت ، کاروبار اور دوسری معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔
اُنہوںنے کہاکہ سوات موٹروے اور دیر موٹروے مستقبل میں وسطی ایشیاء کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سوات موٹروے ، دیر موٹروے اور بونیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے چکدرہ تجارتی سرگرمیوں کا ایک مرکز بن جائے گا جہاں پر صوبائی حکومت ایک اکنامک زون کے قیام پر غور کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چکدرہ میں کسی بھی فزیبل مقام پر مجوزہ اکنامک زون کے قیام پر ابھی سے کام شروع کیا جائے ۔اُنہوںنے متعلقہ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ سوات موٹروے فیز ٹو منصوبے پر عملی کام کے آغاز اور اس کی تکمیل کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنایا جائے ۔ وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت الله خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شکیل قادر خان ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبرپختونخوا بور ڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے علاوہ کمیٹی کے دیگر اراکین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کو سوات موٹروے فیز ٹو منصوبے کے پس منظر ، افادیت ، تخمینہ لاگت ، منصوبے پر عمل درآمد کیلئے مختلف مالی ماڈلز اور دیگر اہم اُمور پر تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس میں منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں مالی ماڈل کیلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کیا گیااور متعلقہ حکام کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بی او ٹی کی بنیاد پر مجوزہ مالی ماڈل پر پراسس شروع کرنے کی منظوری دی گئی تاہم وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس منصوبے کو سی پیک کا حصہ بنانے کی بھی بھر پور کوشش کرے گی اور واضح کیاکہ صوبائی حکومت کے اس میگا منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مناسب ترین طریقہ کار اختیار کیا جائے گا ۔ اُنہوںنے کہاکہ سوات موٹروے کے فیز ون پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کا فیز ٹو نہایت قابل عمل منصوبہ ہے ، جو لوگوں کو بہترین اور تیز ترین سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی اور بین الاقوامی سیاحت ، زراعت اور تجارت کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا۔ چکدرہ سے دیر ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر بھی ممکن بنائی جائے گی ۔مذکورہ مواصلاتی منصوبوں کے علاوہ ڈی آئی خان موٹروے اور روڈ سیکٹر میں دیگر میگا منصوبوں کی تکمیل سے ایک بہترین مواصلاتی نیٹ ورک سامنے آئے گاجو اس پورے خطے کو صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانے میں مدد دے گا۔ قبل ازیں اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سوات موٹروے کا فیز ٹو بنیادی طورپ پر چار لینز پر مشتمل ہو گا جسے مستقبل میں چھ لین تک توسیع دینے کی گنجائش موجود ہو گی ۔ منصوبے پر تعمیر کئے جانے والے انٹر چینجز میں چکدرہ انٹرچینج ، شموزئی انٹر چینج ، بریکوٹ انٹر چینج، تختہ بند انٹر چینج ، کانجو انٹر چینج، مالم جبہ انٹر چینج، شیر پالم انٹر چینج، مٹہ خوازہ خیلہ انٹر چینج اور مدین انٹر چینج فتح پور شامل ہیں،انٹرچینجز کے درمیان اوسطاً فاصلہ 10 کلومیٹر ہے ۔ منصوبے کے تحت ضرورت کی بنیاد پر لنک ہائی ویزبھی مہیا کی جائیں گی ۔ اجلاس کو منصوبے کیلئے جیو ٹیکنکل اور ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا سمیت منصوبے کی تعمیر کے علاقہ میں ماحولیاتی صورتحال ، منصوبے کے سماجی و معاشی ترقی پر ممکنہ اثرات اور سیکشن وائز ٹریفک کے حجم پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سوات موٹروے فیز ٹو کے روٹ پر یومیہ 20 ہزار تک ٹریفک متوقع ہے۔آئندہ ماہ (نومبر) سے منصوبے کیلئے زمین کے حصول کا عمل شروع کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.