مہنگائی میں غریب آدمی کو کیسے سبسڈی دی جاتی ہے ، طریقہ کار بتادیا گیا

بھارت نے راشن ڈپو سسٹم شروع کیا ، وہاں قانون ہے کہ غریب آدمی کو پاکستانی کرنسی کے مطابق 8 روپے کلو چینی، 4 روپے کلو آٹا ، اور 2 روپے کلو دال ملے گی ، تجزیہ کار عامرمتین

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 اکتوبر 2020 11:40

مہنگائی میں غریب آدمی کو کیسے سبسڈی دی جاتی ہے ، طریقہ کار بتادیا گیا
اسلام اباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) حکومت پاکستان کی طرف سے اس وقت جو سبسڈی دی جارہی ہے وہ غریب کے ساتھ ساتھ امیر طبقہ بھی لے جاتے ہیں ، حالاں کہ اس قسم کی سبسڈی صرف مستحق طبقے کو ٹارگٹ کرکے دی جاتی ہے ، جیسا کہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے احساس پروگرام کے ذریعے کیا ، اس کے علاوہ ماضی قریب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا ، جو بلکل غریب آدمی، عورت اور بچوں کو دیا جارہا ہے، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار عامرمتین نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو سے بھی لوگ اسی لیے محبت کرتے تھے کیوں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں غریبوں کے لیے ایک راشن سسٹم بنایا تھا ، جہاں صرف غریب آدمی کو ہی چیزیں سستی مل جاتی تھیں ، اسی سے ملتا جلتا بھارت کی طرف سے بھی ایسا ہی طریقہ کار اپنایا گیا ، جہاں انہوں نے اپنے ملک میں غریبوں کے لیے ایک راشن ڈپو سسٹم شروع کیا ہوا کیوں کہ وہاں قانون ہے کہ غریب آدمی کو پاکستانی کرنسی کے مطابق 8 روپے کلو چینی ،4 روپے کلو آٹا ، اور 2 روپے کلو دال ملے گی۔

(جاری ہے)


تجزیہ کار عامر متین نے مزید بتایا کہ بھارت میں اس حوالے سے بنایا گیا قانون یہ کہتا ہے کہ بھارت کی کل آبادی کے دو تہائی حصے کو 5,5 کلو کے حساب سے ہر صوبے میں مختلف درجہ بندی کے تحت اشیاء خوردونوش فراہم کی جاتی ہے، جو بہت زیادہ غریب ہے اس کو 25کلو تک بھی راشن مل جاتا ہے،اور جو کم غریب ہے اس کو 5 کلو ملتا ہے، ان کے علاوہ جو خواتین امید سے ہیں یا بچوں کو دودھ پلاتی ہیں ان کے لیے ایک علیحدہ نظام ہے، انہوں نے کم غذا ملنے کی وجہ سے بچوں کی دماغی نشوونما متاثر ہونے والوں کے لیے بھی نظام بنایا ہوا ہے۔